ممبئی:(لیڈر نیوز)اپنے کردار 'سرکٹ' سے بالی ووڈ میں اپنا نام بنانے والے اداکار ارشد وارثی نے حال ہی میں اس کردار کے حوالے سے کچھ انکشافات کیے ہیں۔ارشد وارثی ان دنوں اپنی نئی فلم 'بچن پانڈے' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بچن پانڈے سمیت اپنی ماضی کی فلموں کے بارے میں بات کی۔اداکار نے کہا کہ معاون اداکار کے طور پر میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ فلم میں مرکزی کردار کون ادا کر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ارشد وارثی نے اعتراف کیا کہ وہ سرکٹ کا کردار ادا کرنے پر رضامند ہوئے کیونکہ فلم کا ہیرو سنجے دت تھا، ورنہ یہ کردار بے وقوفی ہوتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راج کمار ہیرانی خود اس حقیقت سے واقف تھے کہ سرکٹ کے کردار کو صرف کاغذ پر ہی پسند کیا جا سکتا ہے لیکن خوش قسمتی سے اسے پذیرائی ملی۔
سرکٹ سنجے دت کی وجہ سے بناورنہ یہ بیوقوفی تھی‘ ارشد وارثی
















