دنیا صرف اچھے کاموں کو ہی یاد رکھتی ہے‘نصیرالدین شاہ

ممبئی:(لیڈرنیوز)بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستانی دوستوں اور مداحوں سے ملنے کی امید رکھتے ہیں۔کراچی لٹریچر فیسٹیول میں آن لائن گفتگو کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے کہا کہ وہ جلد پاکستان میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف اداکار ہی نہیں ہر کوئی ہیرو بننا چاہتا ہے لیکن دنیا صرف اچھے کاموں کو ہی یاد رکھتی ہے۔نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ اداکاری اور ادب کے شعبے کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ مرزا غالب اور فیض احمد فیض جیسے شاعروں نے میرے تخلیقی سفر میں اہم کردار ادا کیا اور انہی شخصیات کی وجہ سے مجھے ادبی میلوں میں دلچسپی پیدا ہوئی۔