ٹیچرنے سکول میں فونزلانے پربچوں کے موبائل ہی جلا دیئے

انڈونیشیا:(لیڈرنیوز)ماضی میں اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی تھی لیکن کورونا وائرس کے بعد اب آن لائن کلاسز کے باعث اسکولوں میں اسمارٹ فونز کا بھی استعمال کیا جارہا ہے لیکن اسکولوں میں موبائل فون کا استعمال انڈونیشیا میں اساتذہ کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوسکا۔انڈونیشیا کے ایک اسکول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک خاتون ٹیچر کو کلاس کے دوران طالب علموں کے موبائل فون کے استعمال پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقامی سکول کے اساتذہ نے طلباءکے فون ضبط کر لیے اور موبائل فون لانے پر انہیں آگ لگا دی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیچرز موبائل فونز کو ڈرم میں بھڑکتی ہوئی آگ میں پھینک رہے ہیں۔اس دوران طلباءاساتذہ سے کہتے رہے کہ اپنے موبائل فون کو آگ میں نہ پھینکیں لیکن اساتذہ نے ان کی ایک نہ سنی۔