پی ٹی آئی رہنماءعامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی

لاہور:(لیڈرنیوز) پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی۔ عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دیتے ہوئے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی گزشتہ روز 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے منگنی ہوئی۔ اپنی اہلیہ کے تعارف میں عامر لیاقت نے لکھا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔رکن قومی اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں سرائیکی خاندان کی تعریف کی اور مداحوں سے ان کے اور ان کی اہلیہ کے لیے دعائیں کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی تاریک سرنگ سے گزرے ہیں جو کہ ایک غلط موڑ تھا۔ دوسری جانب عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی۔