چاکلیٹ سے بنا خونخوارچیتا سوشل میڈیاپر وائرل

برن:(لیڈرنیوز) چیتے کو دیکھنا خوفناک ہوتا ہے لیکن ایک چیتا ایسا بھی ہے جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے شیف نے چاکلیٹ سے چیتا بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔چاکلیٹ سے نیا شاہکار تیار کرنے والے سوئس شیف نے چاکلیٹ سے چیتا نیا چینی سال کے آغاز پر تیار کیا ہے۔ چاکلیٹ چیتے کو حقیقت کے قریب رکھنے کے لیے خوردنی رنگوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چیتا اکیلا نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ایک بچہ بھی ہے۔چاکلیٹ سے بنائے جانے والے چیتے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 37 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اور اسے 393 لائکس مل چکے ہیں۔


#A bloody leopard made of chocolate for advertising on social media