پشاور:(لیڈرنیوز)پاکستان کے نامور اداکار راشد ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم نے لاتعداد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ راشد ناز نے پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ سینئر اداکار کی عمر 73 برس تھی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر اداکار راشد ناز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رشید نذر کی یاد آج بھی مداحوں کو یاد ہے، اداکاری میں ان کا منفرد مقام تھا۔
#Prominent actor Rasheed Naz has passed away
















