کراچی:(لیڈرنیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے صوبہ پنجاب میں آبپاشی کے منصوبوں کے لیے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے خوراک کی قلت سے نمٹنے اور مستقبل میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ قرضہ آبپاشی کے منصوبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت پنجاب میں 740,000 ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ پنجاب کے جن اضلاع میں آبپاشی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے ان میں بخار، جھنگ، خوشاب، لیہ اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔پاکستان 1960 سے ایشیائی ترقیاتی بینک کا رکن ہے اور اب تک پاکستان کی اقتصادی ترقی، انفراسٹرکچر، توانائی اور غذائی تحفظ کے مختلف منصوبوں کے لیے 36 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے۔
#Asian Development Bank #approved a loan of 200 million for irrigation projects in Punjab province
















