کترینہ کیف نے شادی میں مدعو نہیں کیا‘ارپتاخان

ممبئی:(لیڈر نیوز) سلمان خان کی بہن نے بتادیا سلمان خان کی فیملی کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شریک نہیں ہوئی۔جب میڈیا نے سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو ارپتا خان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ انہیں کترینہ کیف نے شادی میں مدعو نہیں کیا۔ ہمیں کترینہ کی طرف سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔کترینہ کیف کو سلمان خان کے خاندان کا حصہ سمجھا جاتا تھا اور وہ سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی قریبی دوست رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں سلمان خان اور کترینہ کیف کی شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔


#Katrina Kaif's wedding #Salman Khan's sister Arpita Khan #Arpita Khan and katrina kaif