کراچی:(لیڈرنیوز)سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر سے بے حدمشابہت رکھنے والی لڑکی کی دھوم مچ گئی۔ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ان صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی سے بھی لوگوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔ہانیہ عامر نے فلم ’جانان‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انھوں نے ’تتلی‘، ’محبت‘، ’انا‘، ’نامعلوم افراد 2‘ اور "اڑنا جنوں ہے" وغیرہسمیت کئی کامیاب پراجیکٹس میں کام کیا۔حال ہی میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی شائے ہولودکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مماثلت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر صارفین شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مماثلت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پہلی نظر میں انہیں لگتا ہے کہ یہ لڑکی شائے ہولود نہیں بلکہ ہانیہ عامر ہے۔
#resemblance between Shaye Hollywood and Hania Amir
















