ممبئی:(لیڈر نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جیل سے رہائی کے باوجود ذہنی پریشانی کا شکار ہیں اور ابھی تک صحت یاب نہیں ہوسکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں گزارے گئے دنوں نے آریان خان پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور وہ ابھی تک اپنی ذہنی حالت سے سنبھل نہیں پائے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو جیل سے رہا ہوئے کئی دن گزر چکے ہیں لیکن وہ ابھی تک صدمے میں ہیں۔آرین، جو جیل جانے سے پہلے غصے کا شکار ہوا کرتا تھا اور دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنا پسند کرتا تھا، اب بہت خاموش ہے۔بھارتی میڈیا نے خان فیملی کے قریبی دوست کے حوالے سے بتایا کہ آریان خان جیل سے باہر آنے کے بعد سے زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں گزارتے ہیں۔ آریان خان کو 30 اکتوبر کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور انہیں جیل سے رہا ہوئے 12 دن ہوچکے ہیں اور ان 12 دنوں میں انہوں نے اپنے دوستوں سمیت کسی سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
#Bollywood #Shah Rukh Khan #Aryan Khan is suffering from mental anguish despite his release from jail
















