ممبئی:(لیڈر نیوز)منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔منشیات کیس میں گرفتار آریان خان تقریباً تین ہفتے آرتھر روڈ جیل میں گزارنے کے بعد بالآخر ضمانت پر رہا ہو گئے۔ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کو لینے جیل پہنچ گئے۔ آرین تقریباً 26 دن بعد اپنے والد سے ملا۔شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد آریان کا انتظار کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ آریان خان کی واپسی کا جشن منانے کے لیے ”منت“ بھی سجایا گیا ہے۔
#Shah Rukh Khan's son Aryan Khan has been released from jail #Mant" has been decorated to celebrate the return of Aryan Khan

















