لاہور:(لیڈرنیوز)سابق سینئر اداکار طلعت اقبال مختصر علالت کے بعد امریکہ میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے اداکار طلعت اقبال کی موت کی تصدیق کی ہے۔اداکار طلعت اقبال ایک عرصے سے امریکہ کے شہر ڈلاس ، ٹیکساس میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھے ۔ وہ 2 ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹرپرتھے۔کچھ دن پہلے ، طلعت اقبال کو شدید دل کا دورہ پڑا جب ان کی جوان بیٹی سارہ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسے ابتدائی طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ہسپتال کے ڈاکٹر مصنوعی سانس کے ذریعے اداکار طلعت اقبال کی جان بچانے کی کوشش کر رہے تھے ، لیکن وہ صحت یاب نہ ہو سکے اور کوما میں چل بسے۔
#Former senior actor Talat Iqbal has passed away #family has confirmed the death of actor Talat Iqbal
















