ممبئی:(لیڈرنیوز)معروف بھارتی اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس کے ساتھ ان کا رشتہ سب سے طویل ہے۔سلمان خان اس وقت اپنی نئی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ آسٹریا میں ہیں ، جہاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات بھی دیے۔پریس کانفرنس کے دوران اداکار نے اپنے آپ پر طنز کیا اور کہا کہ ریئلٹی شو کا بگ باس کے ساتھ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے تعلق ہے ، بگ باس کے ساتھ میرا رشتہ وہ واحد رشتہ ہے جو ایک عرصے سے جاری ہے۔
#reality show Bigg Boss #Leading Indian actor Salman Khan #Bigg Boss is the only relationship that has been going on for a long time
















