علی ظفر,گل پانڑا کے کتھک ڈانس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی:(لیڈر نیوز) گلوکار اور اداکار علی ظفر اور گل پانڑا کے کتھک ڈانس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔گلوکار اور اداکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔گلوکار کے ساتھ پشتو کے معروف گلوکار گل پانڑا بھی ہیں۔ دونوں گانے رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔علی ظفر نے مداحوں سے کہا کہ وہ ٹیزر سے لطف اندوز ہوں جبکہ مکمل گانا 22 ستمبر کو پشتون کلچر ڈے پر ریلیز کیا جائے گا۔علی ظفر نے مزید لکھا کہ اس گانے میں نہ صرف گل پانڑا بلکہ اس کے ساتھ ایک اور کوسٹار بھی موجود ہے ، جس کا نام بھی مداحوں نے بتانا ہے۔


#Ali Zafar and Gul Panra Kathak dance caused a stir on social media #Instagram #Ali Zafar and Gul Panra Kathak dance