نمرہ خان سابق شوہر کے الزامات پر ردعمل میں رو پڑیں

کراچی: (لیڈرنیوز)سابق شوہر کے تحقیر آمیز الفاظ پر پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے ردعمل دے دیا، طلاق کے حوالے سے بتاتے ہوئے ویڈیو میں نمرہ خان آبدیدہ ہوگئیں۔پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ میری طبیعت کے علاوہ جو باتیں بھی ہورہی ہیں یہاں میں ا±س بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، براہِ کرم آپ بھی نہ کریں۔پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ آپ سب چاہنے والوں نے اتنا کچھ بول دیا ہے کہ مجھے اب کچھ بولنے کی ضرورت نہیں، میں سب پڑھ رہی ہوں، سب دیکھ بھی رہی ہوں، نمرہ خان نے کہا کہ اگر تھوڑا بھی سیکھنے کو مل رہا ہے تو سیکھ جائیں، کبھی بھی وہ غلطی نہ دہرائیں، سیکھنے کو مل رہا ہے تو مجھ سے سیکھ لیں۔پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ بہت کچھ میں نے سہا ہے جو ناقابلِ بیان ہے، سب کی میںعزت کرتی ہوں، کسی کو برا نہیں بولتی نہ کسی کے ساتھ برا کرتی ہوں۔وہ اپنی طلاق اور ماضی کی واقعات کو یاد کر کے ویڈیو میں آبدیدہ ہوگئیں، نمرہ خان نے والدین سے کہا کہ اپنی اولادوں کو وہ یہ حوصلہ دیں کہ اپنی تکلیف آپ کے سامنے وہ بیان کرسکیں، کیونکہ اب بھیمعاشرے میں ایسی کئی خواتین موجود ہیں مسائل کے باوجود جو اپنے د±کھ نہیں بتاسکتیں۔


#Nimrah Khan #cried in response to her ex-husband's allegations #leadernews #Pakistani actress Nimrah Khan