ریاض:(لیڈرنیوز)ریاض میں خواتین کے لیے موبائل سیلون قائم کرکے سعودی خاتون نے ایک منفرد کام کیا ہے۔ریاض کے گلی محلوں میں شادن القحطانی نے ایک موبائل ویمن سیلون کا انتظام کرکے مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا بیوٹی سیلون قائم کردیا۔شادن نے سعودی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے موبائل ویمن بیوٹی سیلون کے قیام پر اس وقت غور شروع کیا جب خواتین کے کام کو مملکت میں وسعت دینے کے منصوبے کے بارے میں بات ہو رہی تھی۔ میرے کے ذہن میں موبائل ویمن سیلون کا آئیڈیا آیا۔ شادن نے سوچا کہ ایسی خواتین جن کے پاس پارلر پر جانے کے لیے زیادہ وقت نہیں۔ یا وہ بچوں کی دیکھ بحال میں مصروف رہتی ہیں یا حاملہ ہیں، ان کے گھروں کے قریب انہیںیہ سروس مہیا کی جائے۔ خواتین کے سیلون کواس منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شادن القحطانی نے کہا کہ بچپن ہی سے اسے فیشن کے شعبے میں دلچسپی تھی۔ اندرون اور بیرون ملک اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے اس نے تعلیم حاصل کی اور مختص کورسز بھی کیے۔شادن نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس کے موبائل سیلون کو غیرمعمولی شہرت حاصل ہوئی ہے۔
#Saudi woman sets up women's mobile salon #Riyadh #leader news #women's work in the kingdom #Shadan
















