کراچی:پاکستان کے معروف مصنف، مزاح نگار، ادیب، شاعر اور دانشور انور مقصود نے وفاقی وزیراسد عمر کو بہترین اداکار اوروزیرداخلہ شیخ رشید کو بہترین کامیڈین قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے میزبان نے اپنے پروگرام کی چند مختصر جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انور مقصود اور ان کے بیٹے بلال مقصود شو میںبطور مہمان شریک تھے۔ جہاں انورمقصوداورانکے بیٹے بلال مقصود نے میزبان کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔میزبان نے معروف مصنف سے پوچھا آپ کے خیال میں پاکستان کا بہترین ڈراما نگار کون ہے؟ ۔انہوں نے جواب دیا جس نے خواب دیکھا تھا ”علامہ اقبال“۔انورمقصود کے بیٹے بلال مقصود نے جواب دیا میں ڈراما نگار بارے نہیں بلکہ میں بہترین ہدایت کار کے بارے میں بتانا چاہوں گا اور ساحرہ کاظمی میرے نزدیک بہترین ہدایت کارہ ہیں۔
#Anwar Maqsood #leader.com.pk #Asad Umar , Sheikh Rasheed #best actor #best comedian
















