آئی فون پر گوگل سرچ ہسٹری کو صاف کرنے کا طریقہ

کیلیفورنیا:گوگل نے آئی فون صارفین کے لئے اپنی سرچ ہسٹری کو صاف کرنے کا ایک طریقہ پیش کیا ہے۔کوئیک ڈیلیٹ نامی اس نئی فیچر کے ذریعے ، صارفین گوگل پر آخری 15 منٹ کی سرچ ہسٹری کو صرف چند سیکنڈ میں ختم کرسکتے ہیں۔یہ نئی خصوصیت آئی فون پر موجود گوگل ایپس کی ترتیبات میں شامل ہے۔ ایسا کرنے کیلئے ، صارف آئی فون پر گوگل ایپ کھولیں۔ پھر ان کی موبائل اسکرین کے اوپری دائیں طرف موجود اپنی پروفائل تصویر پر کلک کریں۔پھرصارفین پاپ اپ مینو سے آخری پندرہ منٹ کو حذف کریں پر کلک کریں۔ آپ کی پچھلے 15 منٹ کی سرچ ہسٹری کو فوری طور پر حذف کردیا جائے گا۔اس سے قبل گوگل کروم صارفین کے لئے نئی سکیورٹی خصوصیات پیش کی گئیںتھیں۔


#Google #iPhone #California #search history #Quick Delete #Google Apps