فیشن ماڈل لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

لاہور:لاہور سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ فیشن ماڈل لاریب مدھوال عرف لارا مادھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل لارا کی ایک قریبی دوست نے ٹریفک حادثے میں اس کی موت کی خبرسوشل میڈیا پر شیئر کی۔شیئرکی جانی والی پوسٹ کے مطابق ماڈل لاریب کی موت بالاکوٹ میں کار حادثے میں ہوئی۔پوسٹ میں لارا کی مغفرت کے لئے دعاکی درخواست کی گئی۔دوسری جانب ، سوشل میڈیا صارفین بھی لارا کی موت پر غم کا اظہار کررہے ہیں۔


#fashion model #Larib Madhuwal #died in a traffic accident #social media