کراچی:اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں کام کرنے کی بھارت سے متعدد بار پیش کش ہوئی مگر ’محب وطن‘ ہونے کی وجہ سے انہوں نے وہاں کام سے انکار کردیا۔ایمان علی نے واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب وہ ماضی میں بھارتی دورے پر گئی تھیں تومتعدد فلم سازوں نے انہیں کام کی پیشکش کی۔اداکارہ وماڈل کے مطابق انہیں فلم ساز وشال بھردواج اورامتیاز علی نے بھی کام کی پیشکش کی مگرفلموں کی کہانی سنے بغیر ہی انہوں نے پہلی بار ہی ان سے معذرت کی۔ایمان علی نے بتایا کہ ایک تو ’محب وطن‘ ہونے کی وجہ سے بھارتی فلم سازوں کے ساتھ کام سے انکار کیا، دوسرا یہ کہ دونوں فلم سازوں کی فلمیں بولڈ ہوتی ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کام سے انہوں نے معذرت کی۔ ایمان علی نے ایک سوال کے جواب میںبتایا کہ شادی سے قبل ہی بابر عزیز بھٹی سے تعلقات استوار ہوگئے تھے۔
#Iman Ali #Indian films #Karachi #Actress and model #patriot #Indian filmmakers #filmmakers are bold #Babar Aziz Bhatti
















