سوتیلے والد نے کئی بار زیادتی کی کوشش کی‘ایشل فیاض

کراچی:اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سوتیلے والد نے اس سے تین چار بار زیادتی کی کوشش کی تھی۔ایشل فیاض نے یہ اعتراف ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا جس میں ان سے اپنے بچپن کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔انہوں نے کہا ، "میں 3 سال کی تھی جب میرے والد کی وفات ہوئی اور میری والدہ نے دوبارہ شادی کرلی۔ جب میں تھوڑی بڑی تھی تو میرے سوتیلے والد نے مجھ سے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور ایسا صرف ایک بار نہیں بلکہ تین بار ہوا۔"انہوں نے کہا ، "چوتھی بار جب انہوں نے مجھ سے عصمت دری کرنے کی کوشش کی تو میں نے اپنی بہن کو آگاہ کیا ، جس کے بعد ہم اپنی والدہ کے پاس گئے اور اس سے پوری کہانی سنائی۔"انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس سارے واقعے کے بعد ،سوتیلے والد اور اس کی ماں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔