لاہور: معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ٹی وی پر کام کرنے سے انکار نہیں کیا لیکن یہ تاثر پھیلایا گیا ہے کہ وہ ایک چھوٹی اسکرین پر کام نہیں کرنا چاہتی جس میں کوئی حقیقت نہیں ، فنکار کو کسی بھی پلیٹ فارم تک رسائی آئے وہ اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے بے چین ہوجاتاہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے کیریئر کا آغاز چھوٹے پردے سے ہوا ہے اور مجھے جو اعزاز اور حیثیت ملاوہ پی ٹی وی کی اسکرین سے ہے اس کے بعد میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر فلموں میں کام کرنا جاری رکھا۔ میں ہر ایک سے کہوں گا کہ وہ دوسروں کے لئے اپنا دل صاف رکھے۔ اس عمل سے بہت ساری روحانی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے اور میں ہر مجلس میں اس کاپرچارکرتی ہوں۔
میں نے کبھی بھی ٹی وی پرکام کرنے سے انکار نہیں کیا‘ریشم
















