راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاکستان نے پہلے ”فاز “میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، فضا سے فضا میں مار کرنے والا” فاز“ میزائل ملک میں تیار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق” فاز“ میزائل جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ،طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،میزائل قومی ائیرو سپیس ،دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، فاز میزائل پاک فضائیہ کی آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ اور ملک کی مجموعی دفاعی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا، کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی،جدت اورخودانحصاری کو اجاگرکرتاہے۔
مسلح افواج کے سینئرافسروں کےساتھ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کامشاہدہ کیا،صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے میزائل کی تیاری میں شامل سائنسدانوں ،انجینئرز کو مبارکباد دی ۔
پاکستان کا فضا سے فضا میں مار کرنےوالے فاز میزائل کا کامیاب تجربہ


















