پاک فوج کامنہ توڑ جواب، طالبان کی چوکیاں تباہ، متعدد ہلاک،بلوچستان میں 5 ڈرون مار گرائے


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاک فوج کا انگور اڈہ میں بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب ،طالبان رجیم کی کئی چوکیاں تباہ ،متعدد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر طالبان کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ،طالبان رجیم کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں، پاک فوج نے جنوبی وزیرستان ،پاراچنار سے ملحقہ علاقوں میں متعدد افغان طالبان کی چوکیوں اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا،پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کو پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کردیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز ملکی دفاع ،عوام کے تحفظ کےلئے پرعزم ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

دریں اثناسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بروقت موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی،موثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5ڈرون مارگرائے،دہشتگردوں کی جانب سے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونزسے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، بروقت ردعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیئے گئے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔