سانحہ پمز،سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 7افسر چارج شیٹ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سانحہ پمز،غفلت کے الزام میں 7افسر چارج شیٹ کردیے گئے،سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر سمیت 7افسروں پر حفاظتی اقدامات، ہنگامی انتظامات اور فائر سیفٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، چارج شیٹ میں ہسپتال کے حفاظتی انتظامات، فائر سیفٹی ایکشن پروگرام، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار اور مریضوں کے محفوظ انخلا سے متعلق مبینہ کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی،جج راجہ آصف نے محفوظ فیصلہ سنایا۔