انقرہ:(مشرق نیوز)ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی،بل حتمی منظوری کےلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ اور حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے رکن فواد اوکتائے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مشرق وسطیٰ، روس یوکرین جنگ ،قفقاز، بلقان ،شمالی افریقہ میں کشیدگی علاقائی سلامتی پر براہ راست اثرانداز ہورہی ہے،مکہ معاہدہ علاقائی ملکیت ،دفاعی صلاحیت بڑھانے کی جانب اہم قدم ،مقصد خطے میں امن ،استحکام کو فروغ دینا ہے،معاہدہ کسی ملک کےخلاف اتحاد بنانے یا توسیع پسندی نہیں، مشترکہ دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کےلئے ہے۔
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی


















