اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد میں پاک چین انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا،تقریب میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، چینی سفیر جیانگ زیڈونگ، وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،کوریڈور کا مقصد دونوں ممالک میں ذرائع ابلاغ کے تعاون کو فروغ دینا، معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانا اور غلط خبروں و گمراہ کن معلومات کی روک تھام کےلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔
خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کوریڈور پاکستان ،چین کے عوام کے درمیان رابطے کا پل ثابت ہوگا ،میڈیا، معلومات کے تبادلے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں مدد دے گا،پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط بن کر ابھری ،دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائی چارہ دوستی کی منفرد مثال ،دوستی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکے ذریعے مزید مضبوط بنانا ہے، سی پیک نے توانائی منصوبوں کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔
عطا تارڑ نے کہاپاک چین سفارتی تعلقات کے75سال مکمل ہونادوستی کے تاریخی سفرکااہم سنگ میل ،چین پاکستان انفارمیشن کوریڈوردونوں ممالک کے عوام کے دل،دماغ جوڑنے کا پل بنے گا، سی پیک ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی،انفارمیشن کوریڈور سچائی کاکوریڈور ہے۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کوریڈور کے آغاز پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا اقدام سے دونوں ممالک میں معلومات کے تبادلے ،ایک دوسرے کی ثقافت و روایات کو سمجھنے میں مدد ملے گی،منصوبہ دونوں ممالک کےخلاف گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
عمران خان کی صحت کےساتھ کھلواڑ کسی صورت قبول نہیں، سلمان اکرم راجہ
اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام ،مریم نواز کی ریٹائرڈ حوالدار کے گھر آمد،مکان کا علامتی افتتاح
بجلی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دیا، فیول سبسڈی جاری رہے گی، وزیراعظم
امن و امان کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے،گورنر کے پی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اتحادی حکومت اکثریت کھو بیٹھی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے اختیارات گورنر کو منتقل ،نئے نوٹوں کے ڈیزائن منظور
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی حکومت کی بحالی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں،امیر مقام
دہشتگردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھیں گے،برطانیہ
سعودی عرب کےساتھ 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوچکا ،وزیر خزانہ
چین نے وسط مدتی انتخابات کو امریکہ کا داخلی معاملہ قرار دےدیا


















