بیرون ملک بیٹھے مفت خور یوٹیوبرزپی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں،خواجہ آصف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بیرون ملک بیٹھے مفت خور یوٹیوبرزپی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تمام یوٹیوبرز باہر محفوظ بیٹھ کر نوٹ چھاپ رہے ہیں ،منفی ،اشتعال انگیز پوسٹوں کا خمیازہ اور قیمت پاکستان کے اندر پی ٹی آئی کو چکانی پڑتی ہے ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی جس شخص کی حمایت کے دعوے کئے جا رہے ہوں اسی کی آزمائشوں ،مشکلات کو بیچ کر ڈالرز کمائے جا رہے ہوں۔

وزیر دفاع نے کہاجب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تب تو یوٹیوبرز کی عید تھی ہی لیکن اب پی ٹی آئی اقتدار میں نہیں تب بھی حسب معمول جیبیں بھر رہی ہیں، پوری جماعت کو یوٹیوبرز نے برباد کر کے رکھ دیا ۔