ایران پر جلد دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں،ٹرمپ،سنگین نتائج کیلئے تیار رہنا،تہران

واشنگٹن،تہران :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جلد دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکہ جلد ایران پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، تہران کو بری طرح نشانہ بنایا ،ممکن ہے مزید کچھ کارروائی بھی کریں،ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب ایران نے کہاہے امریکہ دوبارہ حملہ کرنے سے پہلے سنگین نتائج کیلئے تیار رہے۔

اپنے پیغا م میں ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے کہاایران کےساتھ جنگ میں فائدہ سوچ رہے ہیں تو آپ غلطی پر ہیں، جنگ آپ کیلئے تلخ نتائج لےکر آئے گی،سٹاک مارکیٹ گرے گی، لڑاکا طیارے کریش ہوں گے، قرضوں ،مہنگائی میں اضافہ ہوگا، آپ کے فوجی مریں گے،وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکہ نے اسرائیل کے فضائی دفاع پر 11 ارب ڈالر خرچ کیے،اقدام دو طرفہ تعلقات نہیں بلکہ طفیلی ریاست کے ساتھ تعلق کو ظاہر کرتا ، اسرائیلی امریکی عوام کے پیسوں کو اپنے دفاع پر خرچ کروارہا ہے۔