سہیل آفریدی کی مبینہ حراست کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب

پشاور:(بیورورپورٹ)سہیل آفریدی کی مبینہ حراست کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب،پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم کے مطابق سہیل آفریدی کی بازیابی کےلئے بھائی عامر نے درخواست دائر کی اورموقف اختیار کیا سہیل آفریدی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ، ایمرجنسی یا گورنر راج میں بھی وزیراعلیٰ کی غیر قانونی حراست کا کوئی جواز نہیں۔

عدالت نے فریقین سے استفسار کیا وزیراعلیٰ گرفتار ہیں یا کسی مقدمے میں نامزد ہیں،آئی جی، سی سی پی او، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ رپورٹ جمع کرائیں۔

دریں اثنا پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ثریا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے گھر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا اورچیف سیکرٹری، آئی جی پولیس و دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔