لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جدید ترین سہولیات ،ٹیکنالوجی سے مزین موبائل پولیس سٹیشن وین کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
33 موبائل پولیس سٹیشن وین مختلف اضلاع میں فنکشنل ہوں گی، مریم نواز نے موبائل پولیس سٹیشن وین کا معائنہ ،ورکنگ کا مشاہدہ کیا،سٹاف سے بات چیت ،سینئر سٹیشن اسسٹنٹ ، خاتون پبلک گائیڈ سے طریقہ کاردریافت کیا۔
سیکرٹری ہوم احمد جاوید قاضی نے بریفنگ دی پنجاب میں 33 موبائل پولیس سٹیشن فنکشنل ،6 موبائل پولیس سٹیشن خواتین کے امور کیلئے مخصوص، ہر موبائل پولیس سٹیشن وین میں انچارج سب انسپکٹر، فیلڈ سپر وائزر،سینئر سٹیشن اسسٹنٹ، میل اور فی میل کانسٹیبل سٹاف موجود ہوگا،موبائل پولیس سٹیشن وین یونیورسٹی ،گرلز کالجز میں شیڈول کے مطابق جائے گی،وین کی آمد کا شیڈول سوشل میڈیا و دیگر چینلز پر نشر کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا موبائل پولیس سٹیشن وین کا مقصدعزت و وقار کےساتھ پولیسنگ سروسز براہ راست شہریوں کی دہلیز پر پہنچانا ہے،موبائل پولیس سٹیشن سے وین عوام ،پولیس کے درمیان فاصلہ کم ہوگا،موبائل پولیس سٹیشن دوردراز علاقوں میں پہنچنے سے شہریوں کے وقت اور سفری اخراجات کی بچت کرتا ہے۔
دریں اثنا مریم نواز نے زندہ دلان لاہور کیلئے 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دیدی،بسنت 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی، 5 فروری کو ”کشمیر ڈے“ منانے کےلئے ایک روز کا وقفہ ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاپوری دنیا میں 10 روزہ بسنت پنجاب کے تہذیبی رنگ ،لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی،پہلے سے بڑھ کر شہریوں کی حفاظت و سہولت کے بہتر اقدامات کئے جائیں،لاہور کے عوام سے امید ہے انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کےساتھ گزشتہ بسنت کی طرح نئی مثال قائم کریں گے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار تشکر ،سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
پنجاب ، 33 موبائل پولیس سٹیشن فعال،لاہور میں 10 روزہ بسنت ،مریم نواز نے منظوری دیدی



















