ایران کے قریب فوجی طاقت بڑھانے کیلئے 3امریکی طیارہ بردار بحری جہاز تعینات


واشنگٹن: (بیورورپورٹ)امریکہ نے ایران کے قریب فوجی طاقت بڑھانے کےلئے مشرق وسطیٰ میں تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا اور2000میرینز پر مشتمل دوسرا دستہ تعینات کر دیا ۔

عہدیدار کے مطابق نومبر کے اختتام تک ایران کے گرد 3طیارہ بردار بحری بیڑے ،2ایمفی بیئس لینڈنگ گروپس موجود ہوں گے، خطے میں پہلے سے موجود تقریبا 50ہزار امریکی فوجیوں کے علاوہ مزید ہزاروں اہلکار ، ایف 35لڑاکا طیارے بھی تعینات کیے جا رہے ہیں،فوجی تعیناتی کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےلئے فوجی آپشنز برقرار رکھنا ہے۔