پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں آئی جی کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل، صوبائی کابینہ نے پولیس ایکٹ کی منظوری دےدی۔
مجوزہ بل کے تحت وفاقی حکومت آئی جی پولیس کےلئے 3افسروں کے نام صوبائی حکومت کو بھجوائے گی ،صوبائی حکومت ایک کا انتخاب کرے گی ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گریڈ 18 اور اوپر کے پولیس افسروں کی تعیناتیوں میں براہ راست اختیار حاصل ہوگا،پولیس کا سالانہ صوبائی منصوبہ بھی وزیراعلیٰ کی سربراہی میں قائم پولیس پالیسی بورڈ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
کے پی ، آئی جی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل، صوبائی کابینہ سے پولیس ایکٹ منظور



















