پشاور: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاسی بیانیہ سوشل میڈیا پر جھوٹ ،شعبدہ بازی پر مبنی،ن لیگ ترقی پر یقین رکھتی ،پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو تباہی ،بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا، خیبر پختونخوا میں دانش سکول قائم کیے جا رہے ہیں،جلد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا نام و نشان تک باقی نہیں رہے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عطا تارڑ نے کہا خیبر پختونخوا غیور، بہادر اور غیرت مند لوگوں کی سرزمین ،قائد نواز شریف نے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے صوبے کو عزت دی ،وزیراعظم شہباز شریف صوبے کو خوشحالی کی راہ پر آگے لے جانے کےلئے محنت کر رہے ہیں،ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے۔
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو تباہی ،بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا،عطا تارڑ



















