نیویارک:(بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ،او آئی سی عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے،8 دہائیوں سے حل طلب تنازع کا پائیدار حل مذاکرات، سفارت کاری، بین الاقوامی قانون اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے، سندھ طاس معاہدہ پابند بین الاقوامی معاہدہ ،کسی فریق کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی اجازت نہیں ۔
او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہااو آئی سی مسئلہ کشمیر پر اپنی اصولی یکجہتی کو مسلسل و موثر سفارتی اقدام میں تبدیل کرے، جموں و کشمیر کے عوام تقریباً 80 سال سے عالمی برادری کی جانب سے کیے گئے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں ، فوجی طاقت دیرینہ سیاسی تنازعات کا حل نہیں، مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون کے مطابق بنیادی مسائل کا منصفانہ حل ہی پائیدار راستہ ہے۔
مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ،او آئی سی عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے،اسحاق ڈار



















