نیویارک:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے وزیراعظم پاکستان بہترین شخص ،عظیم لیڈر ،شہبازشریف نے کہامیں نے کروڑوں جانیں بچائیں،میری پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور، معیشت ترقی کر رہی ، ملک میں استحکام ،ہر مسئلے کو جڑ سے ختم کردیا۔
جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہایقین ہے مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ایران کےساتھ معاہدہ ہو جائےگا،ایران پر دباو برقرار رکھنے کےلئے متحد رہنا ہوگا، ایران کی حکومت کمزور ،مایوس ہے، تمام ممالک ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کےلئے اقدامات کریں،غزہ بورڈ پیس کے لوگ بہت خاص ،اچھے ،پاکستان ،قطر ،اردن و دیگر ممالک شریک ہیں،میں نے دنیا میں 8جنگیں ختم کرائیں،پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے،روس ،یوکرین جنگ میں روزانہ 25ہزار فوجی مر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے دہائیوں پر مشتمل ایران رجیم کو کشت و خوں کی دردناک کہانی قرار دیتے ہوئے کہا ہر آواز کو دبایا گیا ،بنیادی حقوق سلب کیے گئے،ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، لوگوں نے باتیں کیں، میں نے امن قائم کیا،ہمت صرف امریکہ نے دکھائی،ایران دنیا کا سب سے بڑا دہشتگردی کا مرکز تھا اب مشرق وسطیٰ میں مزید بدمعاشی نہیں کرسکتا،آپریشن مڈنائٹ ہیمر سے ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچایا،ایران دنیا میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،مذاکرات کیے مگر ایران نے معاہدہ کرنے سے انکار کردیا۔
ٹرمپ نے کہا دنیا میں قیام امن کیلئے کام کیا،دنیا بھر کے سرمایہ کار امریکہ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، امریکہ کو سنہرے دورمیں واپس لےکر آیا،سیاحت کا شعبہ فروغ پا رہا ،ملک کامستقبل روشن ،سابق حکومت نے معیشت کو مردہ بنا دیا تھا،نجی سیکٹرمیں بڑے پیمانے پر نوکریاں لائے،امریکہ میں اب کوئی بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکتا، اقدام بڑی کامیابی ہے،جرائم میں کمی ہوگئی۔
امریکی صدر نے کہاوینزویلا میں کامیاب آپریشن کیا،بڑے پیمانے پر تیل حاصل اور فروخت کر رہے ہیں، میں بڑے فیصلے کرنے جا رہا ہوں، دوبارہ فیصلہ کرنا ایران کو تباہ کردوں یا نہیں، ایرانیوں کو معلوم نہیں میں تو مڈٹرم الیکشن نہیں لڑرہا، ایرانی دیکھنا چاہتے ہیں مڈٹرم الیکشن کے بعد میری پوزیشن کیا ہوتی ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے دنیا میں بڑھتی تقسیم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہادنیا 2حصوں میں تقسیم ہورہی ہے،تقسیم سے بچنا چاہیے، جنگوں کے تباہ کن اثرات مرتب ،جنگیں بے حسی کے ساتھ جاری رہیں،معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں ،بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا،تمام فریقین بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں ،کوئی بھی مسئلہ طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔
شہباز بہترین شخصیت،عظیم لیڈر،ایران اب بدمعاشی نہیں کرسکتا،ٹرمپ



















