واشنگٹن:( ) صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کو مسترد کردیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے دعویٰ کیا بحیرہ احمر میں حوثیوں سےلاحق خطرے پر سعودی ولی عہد نے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے 2 بار ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے ٹرمپ پر زور دیا وہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کریں تاہم امریکی صدر نے حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی

















