نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی، سینٹ میں بحث کرائینگے،وفاقی حکومت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے نئے صوبوں کے معاملے پر اکتوبر میں قومی اسمبلی، سینٹ میں بحث کرانے کا اعلان کردیا۔

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ستمبر میں قومی اسمبلی ،سینٹ کے اجلاس نہیں ،اکتوبر میں ہونےوالے اجلاسوں میںنئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائےگی،گلی گلی کوچے کوچے، میڈیا ہاوسز، دانشور اور کاروباری برادری کے نمائندے موضوع پر بات کر رہے ہیں، نئے صوبوں کی بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاوس ہے۔

طارق فضل چودھری نے کہااسلام آباد صوبہ نہیں بن رہا،نئے گورننس ماڈل اختیار کرنے جارہے ہیں،اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں ہوئی ۔