شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ کیس میں عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن آئی سی ٹی کو طلب کر لیا۔

متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیس میں ڈپٹی کمشنر آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو شہدا کو معاوضے کی ادائیگی کےلئے الگ بجٹ مختص نہ ہونے سے آگاہ کیا،عدالت نے کہا سیکرٹری داخلہ کو بلا رہے تھے تاہم ابھی جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن آئی سی ٹی کو بلا لیتے ہیں ،کیس کی سماعت 15ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔