برطانیہ سمیت 12 ممالک نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت ختم کر دی

پیرس،لندن،اٹاوا:(مشرق نیوز)12برطانیہ ،فرانس سمیت 12 ممالک نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت ختم کر دی۔

فرانس،برطانیہ ،کینیڈا،آئرلینڈ،پرتگال،پولینڈ ،ناروے ،سپین ،فن لینڈ سمیت 12 ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیامقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، آبادکاروں کا تشدد و بستیوں کی توسیع بے مثال سطح پر پہنچ چکی ۔

برطانیہ، فرانس ، کینیڈ انے ای ون منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہااسرائیل فوری طور پر یہودی بستیوں کی توسیع روکے اور پرتشدد آبادکاروں کا احتساب یقینی بنائے،اسرائیلی فورسز پر عائد الزامات کی تحقیقات بھی کی جائیں،فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی ہر کارروائی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

برطانوی وزیرخارجہ ایڈ ملی بینڈ نے پارلیمنٹ میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہایہودی بستیوں کی توسیع روکنے کےلئے انسانی حقوق قوانین کو مزید موثر بنایا جائے گا، اسرائیلی قابضین کی مدد کرنیوالی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کریں گے،اسرائیل فوری طور پر یہودی بستیوں کی توسیع روکے، آبادکاروں کی جانب سے پر تشدد کارروائیوں پر احتساب کرے،برطانیہ اب ناانصافی پر محض آواز اٹھانے تک محدود نہیں رہ سکتا، اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی مخالفت میں عملی اقدام کا وقت آ گیا ۔