مقدمہ مزید لڑنے سے انکار ،کشمیر کی آزادی کیلئے موت بھی قبول ہے، یاسین ملک


سرینگر :(مشرق نیوز)کشمیر کی آزادی کیلئے موت بھی قبول ہے،بھارتی قید میں موجود کشمیری رہنما یاسین ملک نے بھارتی عدالتوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مقدمہ مزید لڑنے سے انکار کردیااورسری نگر کی عدالت میں25صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع کرا دیا۔

یاسین ملک نے حلف نامے میں کہا بھارتی حکومت مجھے 36سال بعد جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے پھانسی دینے کی سازش کرچکی ، بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، عدالت سزائے موت بھی عائد کرے تو کشمیر کےلئے قبول ہے، سزا قبول کرنے کا مطلب عائد جرم ماننانہیں۔

کشمیری رہنما نے مشعال ملک کو طویل قید اور ممکنہ پھانسی کے انتظار کی زندگی سے آزاد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاآپ نے بہادری کےساتھ میرا ساتھ دیا، اپنی رفاقت سے آزاد ،بیٹی کو دادی سے بات چیت کرتے رہنے کی تلقین کرتا ہوں۔