تہران (مشرق نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے متعلق بنائی گئی مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس مسقط میں منعقد ہوا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فریقین نے خلیجی ساحلی ممالک کے خودمختار حقوق اور رواں ماہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز پر مشترکہ کمیٹی کا اجلاس


















