اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر جلد اچھی خبر آئے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاعوام نے امریکہ ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بجٹ متاثر ہوا،وعدہ اور وزیر اعظم کی ہدایت بھی ہے جس حد تک ممکن ہوا قیمتیں کم کریں گے،عالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہو گا،عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں،پوری دنیا وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر جلد اچھی خبر آئےگی،علی پرویز ملک



















