حکومت نے پٹرولیم لیوی میں کمی اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 9 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، پٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پٹرول پرفی لیٹر فریٹ مارجن میں 4 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 2 روپے 1 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اسی طرح پٹرول پر ضمنی اخراجات اور ڈیوٹیز میں 9 روپے 30 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل پر یہ اخراجات 9 روپے 57 پیسے کم کر دیے گئے ہیں، ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔