الوداع پی ٹی آئی!،راجہ مجاہد خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الوداع پی ٹی آئی!سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

شمولیتی پروگرام میں وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، وزیر ریلوے حنیف عباسی، سابق وزیر آزاد جموں کشمیر مشتاق منہاس، ن لیگ آزاد جموں کشمیر کے صدر رانا غلام قادر و دیگر نے شرکت کی۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ن لیگ میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں، آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔