راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق پروفیسرز پر مشتمل ماہر امراض چشم کے میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا، بورڈ میں الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اورپمز اسلام آباد کے پروفیسر عارف خان شامل تھے،عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل ،بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی،عینک کےساتھ دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل ،بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6/6 ہوگئی۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا دائیں آنکھ کے معائنے میں پردہ بصارت پر سوزش کے آثار ،سوجن میں کمی ،موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہونابہتری کی علامت ہے،میڈیکل بورڈ نے دونوں آنکھوں کےلئے نیواناک ، سسٹین الٹرا ڈراپس جبکہ صرف دائیں آنکھ کےلئے کوسوپٹ آئی ڈراپس تجویز کیے ،بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہونا کافی اچھی ہے ، ماہرین نے اینٹی وی ای جی ایف علاج کی تکمیل کے بعد او سی ٹی اینجیو گرافی ، ایف ایف اے ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دےدیا۔
رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ کے چیک اپ کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں علامہ راجہ ناصر عباس ، بیرسٹر گوہر نے رات 9 بجے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، ڈاکٹرعاصم ،خرم مرزا کو بھی دونوں رہنماوں کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بریف کیا گیا،عمران خان کے ذاتی معالجین و رہنماوں نے طبی سہولیات ،علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
عمران خان کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی، میڈیکل رپورٹ


















