لاہور:(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل میںدسویں سہ روزہ فیض فیسٹیول 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
3 روزہ ادبی و ثقافتی میلہ فیض احمد فیض کی فکر، شاعری اور انسان دوستی کے پیغام کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے منعقد کیا جا رہا ہے،تقریب میں چیئرپرسن فیض فاونڈیشن سلیمہ ہاشمی، چیئرمین لاہور آرٹس کونسل الحمرا رضی احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا نواز گوندل، نامور شخصیات نعیم بخاری، الائیڈ بینک کے ہیڈ اویس بلا، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ادیبہ ممتازہ مہری اور عدیل ہاشمی نے شرکت کی، منیزہ ہاشمی بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھیں،تقریب کی نظامت کے فرائض آمنہ نے نہایت خوبصورتی اور ادبی اندا ز اور وقار کے ساتھ انجام دئیے۔
چیئرمین الحمرا رضی احمد نے کہا الحمرا ہمیشہ علم، ادب اور فنون لطیفہ کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نواز گوندل نے فیسٹیول کو حکومت پنجاب اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی اہم کاوش قرار دیتے ہوئے کہا پروگرام معاشرے میں فکری بالیدگی اور ثقافتی شعور کو فروغ دیتے ہیں،عدیل ہاشمی نے فیض احمد فیض کی نظمیں ترنم سے سنائیں جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا جبکہ نعیم بخاری نے فیض احمد فیض سے منسوب دلچسپ واقعات اور یادیں بیان کیں۔
الحمرا میں فیض فیسٹیول کا آغاز ،نامور شخصیات کی شرکت



















