وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کوبسوں ،لاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز ،ڈی پی اوز کو عیدالاضحی کے پیش نظر پر بسوں اورلاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم د یدیا ،وزیراعلیٰ نے اوور چارجنگ کے سدباب کےلئے ہر بس اور بس سٹینڈ پر کرایہ نامہ آویزاں،اوورچارجنگ کرنےوالی بس کا روٹ پرمٹ اور بس سٹینڈ کااجازت نامہ منسوخ کرنے،عید الاضحی کے موقع پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی ہدایت کردی، مریم نوازنے محکمہ ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کو مسافروں کی اوور لوڈنگ پر پابندی یقینی بنانے ،بس سٹینڈ پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم بھی دیدیا،محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالہ کےلئے 1071ہیلپ لائن قائم کردی، مسافر اوور چارجنگ سے متعلق ہیلپ لائن 1071 پر کال کرسکتے ہیں،ادھر پنجاب میں ڈویژنل سٹرٹیجک ریزروز مینجمنٹ کمیٹیز قائم کرنے کی منظوری دےدی گئی،ہر ڈویژن میں کمشنر کمیٹی کے کنوینر جبکہ ڈپٹی کمشنرز شریک کنونیئر ہوں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، ڈائریکٹر ایگریکلچر، ضلعی فوڈ کنٹرولرز اور بینک نمائندگان بھی کمیٹیوں میں شامل ہیں،فارمرز، فلور ملز اور لائسنس یافتہ کمیشن ایجنٹس کے نمائندوں کو بھی کمیٹیوں کا حصہ بنایا جائے گا، کمیٹیاں غیر قانونی خریداری، ذخیرہ اندوزی اور غیر مجاز نقل و حمل روکنے کی ذمہ داری ہوں گی،گندم کی گوداموں تک ترسیل، سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی نگرانی بھی کمیٹیاں کریں گی، حکومت نے کسانوں کو ادائیگی صرف منظور شدہ بینکنگ چینلز کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی،کمیٹیاں خریداری کے عمل، ادائیگیوں، کسانوں کی شمولیت اور مسائل سے متعلق باقاعدہ رپورٹس ڈی جی فوڈ کو ارسال کریں گی،کسی بھی خلاف ورزی، تنازع یا بدامنی کی فوری رپورٹ متعلقہ حکام کو دینے کا حکم دیا گیا، نئی کمیٹیاں گندم خریداری نظام میں شفافیت، نگرانی اور ذخائر کے مو¿ثر انتظام کو یقینی بنائیں گی،مزید بر آں وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔