کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کوئٹہ میں نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی گئی اور شہداءکے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا،اجلاس میں آئی جی بلوچستان پولیس نے ابتدائی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کےساتھ کھڑی ہے، شہداءکی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کےساتھ دینے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا،سرفراز بگٹی نے کہا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، شہداءکے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
شہداءکے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:نقوی،بگٹی



















