انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمر بن گویر کا فرانس میں داخلہ بند


پیرس:(مشرق نیوز)انتہا پسند اسرائیلی وزیر قومی سلامتی اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جین نویل بارو نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اقدام غزہ جانے والے فلوٹیلا اراکین کےساتھ روارکھے گئے سلوک پر عالمی سطح پر بڑھتے غصے کی عکاسی کرتا ہے،اطالوی ہم منصب کےساتھ ملکر یورپی یونین سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں اتمر بن گویر کےخلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔